ایل ڈی اےسٹی کیس؛لیگی ایم پی اےافضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرفوری عدالت طلب

لاہور (ادریس شیخ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے (لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) سٹی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت، عدالت نے لیگی رکن اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کر لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کس نے ایل ڈی اے سٹی کی منظوری دی؟ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ احد چیمہ کے دور میں  ایل ڈی اے سٹی کی منظوری دی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے احکامات جاری کیے کہ احد چیمہ کو بھی پیش کیا جائے۔ عدالت کے سامنے ایف آئی اے (وفاقی تحقیقات ادارہ) لیگی ایم پی اے کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کرے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں