ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن (پبلک نیوز) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیوایم کےگھر پر چھاپا مارا اور بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

 

پبلک نیوز زرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج صبح بانی ایم کیو ایم لندن کے گھر پر چھاپا مارا کر بانی ایم کیو ایم لندن کو گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق  شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔

 

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق لندن، متحدہ قومی موومنٹ سے منسلک ایک فرد کو مخلتف تقاریر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ لندن، گرفتار شخص کی عمر 60 برس کے لگ بھگ ہے۔ گرفتاری شمالی لندن سے عمل میں آئی ہے۔ مذکورہ شخص کو سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تھٹ گرفتار کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شخص پر جان بوجھ کر اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزام ہے۔ گرفتار شخص جنوبی لندن کے پولیس سٹیشن میں زیر حراست ہے۔ تفتیشی عمل کے طور پر مذکورہ شخص کے ایڈریس پر تلاشی بھی جا رہی ہے۔ سراغ رساں ایک کمرشل ایڈریس پر بھی تلاشی لے رہے ہیں۔ تفتیش کا محور اگست 2016 سمیت دیگر تقاریر ہیں۔ تفتیشی عمل کے دوران پاکستانی حکام سے مکمل رابطہ ہے۔

 

زرائع کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں