شہباز شریف لندن میں طویل قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ائیرپورٹ پر امیر مقام، احسن اقبال، پرویزملک سمیت ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔ شہباز شریف ریلی کی صورت میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔

 

مسلم لیگ ن کے صدر صبح سویرے پی آئی اے کی پرواز سے لاہور پہنچے۔ ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ شہباز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اپوزیشن لیڈر ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیتے رہے۔ شہباز شریف کو ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لے جایا گیا۔

اس سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے واپسی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے بتایا قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔ سابق وزیراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں