شہباز شریف کی گرفتاری، نواز شریف پر نیب ریفرنسز، ن لیگ میں قیادت کا بحران

لاہور (پبک نیوز) صدر ن لیگ شہباز شریف کی گرفتاری اور تاحیات قائد نواز شریف کی نیب ریفرنسز میں پیشیوں کے باعث پارٹی میں قیادت کا بحران پیدا ہوگیا۔ اہم سیاسی فیصلوں کے لیے رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کی منتظر رہنے لگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری اور نواز شریف کی نیب ریفرنسز میں مصروفیت کے باعث مسلم لیگ ن میں قیادت کا بحران پیدا ہوگیا۔ اہم سیاسی فیصلوں کیلیے پارٹی شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کی منتظر رہنے لگی۔

مرکزی راہنما بھی پارٹی و سیاسی معاملات سے لاتعلق رہنے لگے۔ بیشتر راہنماؤں کی ترجیح اپنے مقدمات سے نمٹنا ہے۔ جن پر مقدمات نہیں وہ اپنے اپنے حلقوں میں مصروف رہنے لگے۔ چئیرمین پی اے سی کے تقرر اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر لیگی راہنما خاموش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس کا انتظار ہے۔ اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کی درخواست جمع کروائی جا چکی ہے۔ شہباز شریف ہی پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں سے متعلق گائیڈ لائنز دیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ذمہ داری لینے والے ایاز صادق اور رانا تنویر نے بھی چپ سادھ لی۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حتمی مشاورت بھی شہباز شریف ہی کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں