17 جنوری:عظیم باکسر محمد علی کا 77واں جنم دن

پبلک نیوز: تتلی کی طرح اڑنے اور شہد کی مکھی کی طرح حملے کرنے والے لیجنڈری باکسر محمدعلی کی آج 77ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ باکسنگ کے رنگ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے محمدعلی نے 61 مقابلوں میں سے 56 میں مخالف باکسر کو زیر کیا۔

 

ہر دن ایسے جیو جیسے زندگی کا آخری دن ہو، بڑے کھلاڑی کی بڑی باتیں۔ محمدعلی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام 'کلے' رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا اور پھر 'محمد علی' نام کا انتخاب کیا۔

Image result for muhammad ali

باکسر محمدعلی نے 29 اکتوبر 1960ء کو باکسنگ کے خطرناک کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دیکر سب کر حیران کیا۔ باکسر محمد علی نے اپنے کیرئیر میں 61 فائٹس کیں اور 56 بار بازی اپنے نام کی اور 3 بارہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔

Image result for muhammad ali

باکسنگ کے کنگ کو اپنے کیرئیرمیں نسل پرستی کے واقعات کا سامنا رہا تاہم سیاہ فام امریکیوں میں ہیرو کا درجہ پایا۔ دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی پارکنسن کی بیماری کے باعث 3 جون 2016 کو انتقال کر گئے۔

Related image

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں