فٹ بال کلب کے مالک کا ہیلی کاپٹر انجن خرابی کے باعث گر کر تباہ

پبلک نیوز: برطانوی شہر لیسسٹر میں فٹ بال کلب کے مالک کا ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر لیسسٹر میں فٹ بال کلب کے مالک کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ کنگ پاور اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔ ٹیک آف کے دوران انجن میں خرابی حادثے کا باعث بنی۔

اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ تھائی ارب پتی وِک چائی سریو نانا پرابھا حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے یا نہیں۔ لیکن خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کنگ پاور کے چیئر مین حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھ کر کئی مداح آبدیدہ ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ہی یقینی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں