2 کلو وزنی لیموں!

 

پبلک نیوز: آپ نے چھوٹے چھوٹے لیموں تو دیکھیں ہوں گے مگر صادق آباد میں ایسے لیموں بھی کاشت کیے گئے ہیں جن کا وزن 2 کلو گرام کے قریب ہے۔ جس کا سائز دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

 

صادق آباد میں کاشت ہونے والے لیموں جس کا سائز اور وزن منفرد ہے۔ یہ ایک  لیموں کا وزن 2 کلو کے قریب ہوتا ہے۔ جس کو دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

 

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ وہ 4 برس سے لیموں کی اس حیرت انگیز قسم کی پیداوار کر رہے ہیں اور ایک درخت پر 400 کے قریب لیموں لگتے ہیں۔  

 

لیموں انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور گرمیوں میں یہ مختلف مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے اور رمضان میں صادق آباد کے ان لیموں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیموں کی اس نئی قسم  نے اپنے بڑے سائز کے باعث  دیکھنے والوں کو جہاں حیرت میں مبتلا کر دیا ہے وہیں پر کاشتکاروں کے لیے منافع کا باعث بھی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں