پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار قیصرامین بٹ کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(ادریس شیخ) لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کی جیل سے رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، قیصر امین بٹ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ قیصرامین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈکروادیا، چیئرمین نیب نے بھی معافی دے دی ہے۔

 

نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی معافی کے بعد درخواست گزار کو رہا جاسکتا ہے، لہذا جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قیصر امین بٹ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔ دلائل مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے قیصر امین بٹ کو دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں