آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کی کرپشن انکوائری میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ عبدالعلیم خان نے مہنگے داموں اراضی خرید کر سستی ظاہر کی، کروڑوں روپے کی اراضی کی لاکھوں روپے کی ظاہر کی گئی۔ عبدالعلیم خان نے بیرون ملک 50 کروڑ روپے کی جائیداد خریدی، عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

 

عبدالعلیم خان کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ نیب کرپشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں