لیچی نے 100 سے زائد معصوم بچوں کو موت کی نیند سلا دیا

 

پبلک نیوز: بھارت کے ریاست بہار کے شہر مظفرگڑھ میں لیچی کھانے سے دماغ کی سوزش کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔ کسانوں نے ہلاکتوں کے باعث لیچی کی فصل تلف کرنا شروع کر دی۔ ڈاکٹرز نے والدین سے بچوں کو لیچی نہ کھلانے کی ہدایت کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہارکے شہرمظفرگڑھ میں لیچی کھانے سے پراسراردماغی بیماری پھیل گئی۔ بیماری کے باعث 100 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے۔ مظفر گڑھ کے کسانوں نے لیچی کی فصل کو تلف کرنا شروع کر دیا۔

 

ریاست بہار کی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی وجہ لیچی کو قراردیتے ہوئے والدین سے بچوں کو خالی پیٹ لیچی نہ کھلانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈاکٹرز کے مطابق لیچی میں ایک زہریلا مادہ پایا گیا ہے جو دماغی مرض کا باعث بنتا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں