"نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے"

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنی والے رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے ان کے والد صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ میڈیا گرافکس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔ سب دروازہ کھٹکٹائے مگر بے سود۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جن کا کچھ روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں