فٹ بال کے دیوتا لیونل میسی پر بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے بند

 

پبلک نیوز: ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کو کرپشن الزامات لگانے پر جرمانے اور پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق فٹ بال کے دیوتا لیونل میسی پر بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے بند کردیئے گئے۔ ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی 3 ماہ تک فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی جب کہ ان پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔ لیوی میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں