فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ میسی نے اپنے نام کر لیا

 

پبلک نیوز: میسی نے 'فیفا پلیئر آف دی ایئر' ایوارڈ جیت لیا ہے۔ تن تنہا اپنی ٹیم کو میچز جتوانے کی صلاحیت رکھنے والے لیونل میسی سب سے زیادہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے مایہ ناز فٹ بالر لینول میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ''فیفا پلیئر آف دی ایئر'' کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ بار سیلونا کے کپتان میسی نے لیور پول کے دفاعی کھلاڑی ویرجل وین ڈیجیک اور روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو مات دے کر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 

واضح رہے کہ میسی نے گزشتہ سیزن میں 54 گول داغے اور بارسلونا کو اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا کا چمپئن بنایا۔ یورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ لیونل میسی نے ایف سی بارسلونا کے لیے 8 لالیگا، 4 یو ای ایف اے، 4 کوپا ڈیل رے، اور 6 اسپینش سپر کپ ٹرافیز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں