لیونل میسی کا ایک اور بڑا گول

پبلک نیوز: اسپین کے کلب بارسلونا کے لیونل میسی نے رونا لڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ 6ویں باربیلن ڈی اورایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیری اے میں رونالڈو کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

ارجنٹینا اور اسپینش کلب بارسلونا کے سٹارفٹ بالر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز 'بیلن ڈی' اپنے نام کرلیا ہے۔ میسی نے مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین ڈیجیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے رونالڈو اور میسی نے5، 5 باریہ ایوارڈ جیتا تھا۔

 

دوسری جانب میلان میں گرینڈگالا ایوارڈ میں یووینتس کے کرسٹیانو رونالڈو کو اٹالین فٹبال سیزن کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ رونالڈو نے پیرس میں ہونے والے بیلن ڈی اور ایوارڈ میں شرکت نہیں کی۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں