آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، احد چیمہ کیخلاف 150گواہوں کی فہرست تیار

لاہور(مستنصر عباس) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دست راز سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے گرد نیب نے شکنجہ تیار کر لیا، احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس نے نیب نے 150گواہوں کی فہرست تیار کرلی۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیب کے گواہوں، محکمہ سی اینڈ جےاےڈی کے افسران، ایل ڈی اے کے افسر، پٹواری، مختلف بینکس کے ملازمین بھی نیب کے گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ نیب کی فہرست کے مطابق احد چیمہ کے خلاف کل 150 گواہ تیار کیے گئے ہیں، جن میں 8 گواہ نیب کے اپنے افسران بھی ہیں۔

نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈٰ ی اے احد چیمہ پر غیرقانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے، نیب کے مطابق احد چیمہ کے نام پر کڑوروں روپے مالیت کی 22جائیدادیں ہیں، جو ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احد چیمہ پر فرد جرم پہلے ہی عائد رکھی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ شروع ہو گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں