آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد کیخلاف 39گواہان کی فہرست تیار

لاہور(شاکر محمود اعوان) سابق وزیراعظم نواز شریف پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی مشکلات میں مزید اضافہ، فواد حسن فوادکیخلاف نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39 گواہان کی فہرست تیار کر لی۔

 

نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف امدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 39 گواہوں کی فہرست احتساب عدالت جمع کرو ادی، جس کے مطابق وزارت خارجہ، ایس ای سی پی، ایف بی آر، کمشنر، پٹواری، کنٹمونمنٹ ملازمین، بنکنگ ماہرین اور بیوروکریٹس فواد حسن کے خلاف نیب کے گواہ ہوں گے۔

 

نیب کی فہرست کے مطابق وزرات خارجہ کے چیف اکاؤنٹنٹ سید امجد شاہ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل بھی گواہی دیں گے جبکہ دیگر گواہوں میں ایڈشنل جوائنٹ رجسٹرار کاشف محمود اور، رضوان سعید گواہان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق، سینیئر آڈیٹر اے جی پنجاب ارشدعلی بھی نیب کے گواہو ہوں گے۔

 

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فواد حسن فواد پر 1 ارب 9 کروڑ مالیت کے غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل سے ہو گا جبکہ فواد حسن فواد کیخلاف 22 اپریل 2017 کو روالپنڈی نیب کو شہری خرم قریشی نے درخواست دی تھی، جس پر نیب نے تحقیقات شروع کیں تھی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں