لیورپول نے چیلسی کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر سپر کپ جیت لیا

 

پبلک نیوز: یوئیفا چیمپئنز لیگ کی فاتح لیورپول نے یورپا کپ کی فاتح چیلیسی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لیورپول نے چیلسی کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر سپر کپ جیت لیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں چیلسی کو اولیفر جیراڈ کے گول کی بدولت میچ میں برتری حاصل ہوئی جسے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سادیو مانے نے گول کر کے ختم کر دیا۔

 

دوسرے ہاف کے اختتام پر اسکور 1-1 سے برابر رہا۔ اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں سادیو مانے کے گول نے لیورپول کو 1-2 سے سبقت دلا دی۔ تاہم چیلسی کے جورگینیو نے اضافی وقت ختم ہونے سے قبل پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے میچ ایک مرتبہ پھر برابر کر دیا۔

 

2-2 گول سے برابر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ پنالٹی ککس پر لیورپول نے پانچ گول داغے جبکہ  گول کیپر آڈریان نے چیلسی کی پانچویں پنالٹی روک کر ریڈ آرمی کو فتح دلا دی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں