انگلش پریمئر لیگ: لیور پول ایف سی کی ٹاپ پوزیشن برقرار

 

پبلک نیوز: لیور پول ایف سی نے انگلش پریمئر لیگ کے آغاز میں ہی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔ ریڈ آرمی نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہیم کے مابین دلچسپ مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔

 

تفصیلات کے مطابق لیور پول نے ساؤتھمپٹن ایف سی کو 1-2 سے شکست دے کر رواں سیزن کی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ریڈ آرمی کے سادیو مانے اور روبرٹو فیرمینو نے ایک ایک گول کر کے لیور پول کو فتح دلائی۔

 

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہیم کے مابین کھیلا گیا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ رحیم اسٹرلنگ نے 20 ویں منٹ میں سٹی کو کامیابی دلائی جسے ٹوٹنہیم کے ایرک لامیلا نے 3 منٹ بعد برابر کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کے سرجیو اوگیرو نے 35 ویں منٹ میں ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی مگر ٹوٹنہیم کے لوکاس مورس نے 56 ویں منٹ میں گول کر کے میچ دو دو سے برابر کر دیا۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں