ایل این جی کرپشن: شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل سمیت 7افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایل این جی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل، سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق، مبین صولت، شاہداسلام الدین اور عامر نسیم بھی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ ان افراد کے نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں اس سے قبل تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دوسری بار نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیے گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف اور فاروق لغاری کو قانون کے مطابق گاڑیاں دیں۔ جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت اپوزیشن کو اپنا کام کرنے دے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں