بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کو سردی لگ گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) سردی میں بھی لوڈ شیڈنگ، تیسرے روز بھی ملک میں بجلی کی صورتحال مزید بگڑ گئی۔ شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ طلب ساڑھے گیارہ ہزار میگا واٹ، بجلی کی پیداوار پانچ ہزار میگا واٹ رہ گئی، عوام پریشان۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کو سردی لگ گئی۔ ملک میں بجلی کی طلب 11 ہزرا میگا واٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار صرف ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ ہے۔

شدید سردی اور دھند نے این ٹی ڈی سی کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کی وجہ سے حویلی بہادر شاہ سمیت دیگر پاور پلانٹ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ دھند کے باعث ٹرپ ہونے والے متعدد یونٹس بھی تاحال بند ہیں۔

دوسری جانب پن بجلی کی پیداوار بھی کم ترین سطح پر پینچ گئی ہے۔ پانی سے اس وقت صرف پندرہ سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ گدو، بلوکی، منگلا اور تربیلا کے متعدد یونٹس بھی تاحال بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہری علاقوں میں بارہ اور دیہی علاقوں میں لودشیڈنگ سولہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں