چینی نائب صدر کی آمد پر 27 مئی کو لاہور میں مقامی چھٹی کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) چینی نائب صدر وانگ کشان کل اتوار کے روز 3 دن کے سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ اگلے روز پیر کو وہ لاہور آئیں گے جس پر ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی کی مثال بین الاقوامی سطح پر دی جاتی ہے۔ جس کی تازہ مثال چینی نائب صدر کی پاکستان آمد ہے۔ وانگ کشان کل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ یہ ان کا تین روزہ سرکاری ہو گا۔ تین دن کے اندر وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کی لاہور آمد پر 27 مئی کو ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔ پنجاب حکومت نے چین کے نائب صدر کے لاہور دورہ کی وجہ سے چھٹی کی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سول سیکرٹریٹ اور اس سے متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں