اسلام آباد میں لوک میلہ، فنکاروں کی کلچرل پرفارنس

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں لوک میلہ سج گیا۔ اسلام آباد میں ملک بھر کی ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ فیسٹیول کے پہلے روز لوک  فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کر کے دل موہ لیے۔

 

An artisan weaving a carpet - Annual Lok Mela 2018

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے معروف ثقافتی ادارہ لوک ورثہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ قومی ثقافتی لوک میلہ  4 نومبر تا 13 نومبر کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔

 

Food stalls at the Mela

 

بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان غرض پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت کا رنگ اس میلہ میں دکھایا گیا۔ کشمیر کے کلچر اور روایات کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اسٹالز لگائے گئے۔

 

The dancers at the Sindh Pavilion

 

اسٹالز مالکان کا کہنا تھا کہ اسٹالز کا مقصد ثقافت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ لوک ورثہ میں ایسے میلے ہوتے رہنے چاہیئں۔ اس سے ہماری تہذیب و ثقافت کے مختلف رنگ نوجوان نسل کو دیکھنے کو ملتے ہیں

 

The wood carver

 

لوک میلہ میں مختلف مقامی رقص اور کلچرل پرفارمنس کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ لوک میلہ میں تمام صوبوں اور علاقوں کی ثقافت کے رنگ ایک جگہ جمع کر کے پوری دنیا میں پاکستانی کلچرل متعارف کرانے کا باعث ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں