برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی اڈہ ہیتھرو پر ڈرون آ گیا

 

لندن (پبلک نیوز) برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ہوائی اڈے پر ڈرون کی اڑان، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ہوائی اڈے کو پولیس کی جانب سے کلئیر کیے جانے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

 

گیٹ وک کے بعد لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر بھی مشکوک ڈرون پرواز کرتا رہا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام پروازیں کچھ گھنٹوں کے لیےمنسوخ کر دی گئیں۔  جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ہوائی اڈے کو پولیس کی جانب سے کلئیر کیے جانے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

 

چند روز قبل لندن کے ہی گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 ڈرونز کی پرواز کے بعد کئی گھنٹوں کے لیے فلائٹ آپریشنز معطل کیے گئے تھے۔ ایک ہزار پروازیں منسوخ ہونے سے قریب ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

برطانوی قوانین کے مطابق نجی ڈرونز اڑانے کے لیے ڈرون گاڑیوں، عمارات اور شہریوں سے 50 میٹر دوری پر ہو اور اس کی اونچائی 120 میٹر سے زیادہ نہ ہو۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں