ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ، پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

کراچی (پبلک نیوز) اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ برقرار، لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) میں 7روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 85 اور کمرشل 327 روپے مہنگا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرانے پٹرول کی قیمت تو نہ بڑھائی لیکن ساری کسر ایل پی جی مہنگی کر کے نکال دی۔ فی کلو ایل پی جی میں سات روپے اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلنڈر 85روپے اور کمرشل 327روپے مہنگا ہو گیا۔

دوسری جانب حالیہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر رد عمل دیتے ہوئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں  فی کلو7روپے کے نمایاں اضافہ کو واپس لیا جائے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں