میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے آنکھیں کھول لیں

لندن (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے 30روز کے بعد آنکھیں کھول لیں جبکہ ابھی تک وینٹیلیٹر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل ہیں اور بیماری کی شدت کی وجہ سے ان کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ آج ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 30دن میں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں مگر اس بات کا علم نہیں کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں جبکہ والدہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

بیگم کلثوم کے ہوش میں آنے کے حوالے سے ان کے بیٹے حسین نواز نے بھی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے ٹھیک ایک ماہ بعد آنکھیں کھولی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کافی دیر سے ان کی وینٹی لیٹر سیٹینگ تبدیل کی جا رہی تھیں اور ان کی بے ہوشی کی ادویات میں بھی کمی کی گئی تھی

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں