معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نےاپنا جیون ساتھی چن لیا

باہاماس (پبلک نیوز) جسٹن بیبر نے ماڈل ہیلی بالڈون کے ساتھ منگنی کر لی، منگنی کی تقریب باہاماس کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن بیبر نے بہاماس کے ایک ریسٹورنٹ میں 21 سالہ ماڈل ہیلی بالڈون کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی پہنا کر منگنی کی۔ جسٹن بیبر کے گارڈز نے ریسٹورنٹ میں تمام افراد سے موبائل فونز بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاحال گلوکار کی جانب سے اس حوالے سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ جسٹن کے والد جیریمی نے ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ " مجھے فخر ہے صرف یہی کہنا کافی نہیں، زندگی کے نئے موڑ کے لیے پرجوش ہوں "۔

دوسری جانب گلوکار کی والدہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں