جاپان میں مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد متعارف

ٹوکیو (پبلک نیوز) ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020 کے لیے ایک مقامی کمپنی نے موبائل مسجد متعارف کرا دی۔ جو ضرورت کے مطابق کہیں بھی پہنچائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2020 ٹوکیو سمر اولمپکس منعقد ہونے جا ریا ہے جس کے پیش نظر ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹس کمپنی نے ایک ایسی مسجد تعمیر کر دی ہے جو ضرورت کے مطابق کہیں بھی پہنچائی جا سکتی ہے۔ یہ مسلمان کھلاڑیوں کے لیے بہت ہی اہمیت کی حامل ہو گی جو مسجد میں نماز ادا نہیں کر سکتے یا ایسے شائقین جو مسجد میں نماز ادا کرنے میں سہولت سمجھتے ہیں۔

اس مسجد کا مقصد جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو نماز کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ اس مسجد میں ایک وقت میں پچاس مسلمان نماز بھی ادا کر سکتے ہیں اور اس میں وضو کرنے کی سہولت موجود ہے۔اس مسجد پروجیکٹ کے سی ای او یسو ہارو اینوو کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے 2020 میں جب دنیا بھر کے لوگ اس ملک میں اولمپکس کھیلوں میں شرکت کرنے آئیں تو نماز پڑھنے کے لیے مسجدوں کی کمی پڑ جائے۔

مسلمانوں کی مذہبی ضرورت کا خیال رکھنے کے لیے بنائی گئی مسجد سات لاکھ ستر ہزار یورو کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں