مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں خسرے کی وباپھوٹ پڑی،7 ماہ کے دوران 12 سو ہلاکتیں رپورٹ

پبلک نیوز: مڈغاسکر میں خسرے کی وبا 1200 سے زائد جانیں نگل گئی۔ ویکسین کی کمی یا معلوماتی ذرائع میں کمی کے باعث خسرے میں مبتلا ہونے کے ایک لاکھ 15 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے۔

 

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں خسرے کی وبا تاریخ کی بدترین حد تک بڑھ گئی۔ 7 ماہ کے دوران 1200 سے زائد انسانی اموات واقع ہوئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

 

ملک میں خسرے میں مبتلا ہونے کے 1 لاکھ 15 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ مڈغاسکر کے جزیرے پر محض 58 فیصد افراد کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جاتی ہے جبکہ باقی افراد معلومات میں کمی یا ذرائع کے نہ ہونے کے باعث اس سے محروم رہ جاتے ہیں۔

 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں خسرے کی وبا پھیلنے میں ایک ماہ میں زیادہ تیزی آئی۔ جبکہ دنیا بھر میں ایک دن میں خسرے کے باعث 450 اموات واقع ہوتی ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں