معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کی 63ویں سالگرہ پر اجوکا تھیڑ میں خصوصی ڈرامہ پیش

لاہور (پبلک نیوز) معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کی تریسٹھویں سالگرہ پر ان کی خدمات کے اعتراف میں اجوکا تھیٹر میں’بری' کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ میں جیل میں قید خواتین کے مسائل اور قانون سے لاعلمی کے باعث پیش آنے والی مشکلات پر روشنی ڈالی گئی۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر لاہور میں ادکارہ مدیحہ گوہر کی سالگرہ کے موقع پر انہی کا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ 'بری' پیش کیا گیا۔

اس ڈرامے میں دکھایا گیا کہ جیل کے اندر قید خواتین کو کس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین قانون کی لاعلمی اور معاشرے کی بے حسی کے باعث کس طرح گناہ کی دنیا میں قدم رکھتی ہیں اور بعد میں انہیں جیل میں کس قسم کی درندگی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Image result for madeeha gohars 63rd birthday

ڈرامے میں دکھایا گیا کہ ایک نوخیز دوشیزہ کس طرح اپنے باپ اور بھائیوں کی ہٹ دھرمی سے بوڑھے شخص سے بیاہی جاتی ہے اور بھر اس سے نجات پانے کے لیے اسی کو قتل کرکے جیل پہنچ جاتی ہے

ڈرامہ کے ذریعے معاشرے میں طبقاتی تفریق کا ایسا پہلو بھی دکھایا گیا کہ قانون کس طرح امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ ہوتا۔ اور صاحب حیثیت اور اقتدار لوگ کس طرح غریبوں کی مجبوریوں کو اپنی نیک نامی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس موقع پر مدیحہ گوہر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں