ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 3روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

پبلک نیوز: ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کا طیارہ آج شام ساڑھے 6 بجے نور خان ائربیس پر لینڈ کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پر خود ملائیشیا کے ‏وزیراعظم کا استقبال کریں  گے۔ ملائشین وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ائربیس ست ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں گے۔ وزیر اعظم ہاوس میں ملائیشن وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد وزیراعظم ہاوس میں پودا لگائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے پہلے ون آن ون ملاقات ہوگی، پھر وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شاندار ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانہ میں آرمی چیف،اسپیکر قومی اسمبلی.چیئرمین سینیٹ، کابینہ ارکان اور اہم خصیات شریک ہوں گی۔ ظہرانے سے قبل ملائشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات اور ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

صدرمملکت عارف علوی 22 مارچ کو ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو "نشان پاکستان" ایوارڈ پیش کریں گے۔

مہاتیر محمد 23  مارچ کو یوم پاکستان ‏کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب کو اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے بعر مہاتہر محمد کی واپسی ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں