عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ماہرہ خان کیلئے ایوارڈ

پبلک نیوز: شوبز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کوعرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں فلمی دنیا میں پہچان بنانے پر قابل ستائش ایوارڈ سےنوازا گیا۔

 

فلم نگری میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام  کر لیا۔ دبئی میں سجے انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ میں ماہرہ خان کو فلم نگری میں پہچان بنانے پر ڈسٹنکٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

ایوارڈ شو میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ آرٹ سب کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں