حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس الف شاہ حویلی دہلی گیٹ سے برآمد

لاہور(مستنصر عباس) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا جلوس حویلی الف شاہ سے بر آمد ہو گیا، جبکہ حضرت داتا علی ہجویری کے عرس کا بھی آج آخری روز ہے۔ مرکزی جلوس اور عرس کی سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیں گے۔

 

حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس الف شاہ حویلی دہلی گیٹ سے برآمد ہوا اور اپنے روائیتی راستوں پر گامزن ہے۔ مرکزی جلوس مسجد وزیر خان، محلہ شعیاں، موچی گیٹ، جوٹا مفتی باقر سے ہوتا ہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔ عزادارین کی بڑی تعداد نے جلوس میں سیاہ کپڑے زیب تن کر کے شرکت کی۔

 

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رح کے عرس کے لئیے بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئیے گئے۔ مجموعی طور پر جلوس اور عرس کی سیکیورٹی کیلئے آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزادارین اور عقیدت مندوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے عزادارین اور عقیدت مندوں کو تین درجاتی سیکیورٹی چیک کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں