وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد(پبلک نیوز) پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی کی سنی گئی، وزیراعظم عمران خان کا عید کی چھٹیوں کے لئے نتھیا گلی میں چار روز تک قیام، وزیراعظم عمران خان کا گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کرانے کی ہدایت۔

 

وزیراعظم عمران خان کا عید کی چھٹیوں کے لئے نتھیا گلی میں چار روز تک قیام، علاقے کی سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔ سروے کے ذریعے نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزید پرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ گلیات میں نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگی گلی، چھانگلہ گلی، باڑہ گلی، کوزہ گلی اور سوار گلی کے علاقے شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نجی سیکٹر کے اشترک سے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز بنائے کا ٹاسک دیے دیا۔ گلیات میں نئے ریزارٹس، نئی چیئرلفٹ ،جدید سہولتوں پر مشتمل نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزراء نے بھی نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کر دی۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شاہرام تاراکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونٹے رہے، دونوں صوبائی وزراء نے نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعظم کو صوبائی حکومت علاقے بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں