نجی سکولوں کی فیس میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نجی سکولز کے حق میں آنے والا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، سکولز فیس میں سالانہ اضافہ پانچ فیصد ہی ہو گا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ۔ سندھ ہائی کورٹ فل بنچ کا فیصلہ برقرار۔ عدالت نے فیسوں میں بیس فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لیے۔

 

والدین کے لیے خوشخبری، نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ سکولز فیس میں سالانہ اضافہ پانچ فیصد ہی ہو گا، سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ برقرار۔

 

سپریم کورٹ نے فیسوں میں بیس فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لیے اور نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کم شدہ فیس بطور بقایاجات لینے سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ نجی سکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں، ۔فیسوں میں سالانہ 5 فیصد ہی اضافہ ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں