میجرجنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

پبلک نیوز: پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے ہو گئے، میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا، میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔

 

ترجمان پاک فوج تبدیل ہو گئے۔ میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیئے گئے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ میجرجنرل بابرافتخار اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان میں آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔ کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے۔

 

میجرجنرل بابر افتخار نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے بھی دفاعی تعلیم حاصل کی۔

نئی ذمہ داری سے قبل میجرجنرل بابر افتخار آرمڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، لکھا میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کا جتنا شکریہ کروں کم ہے۔ نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

 

میجر جنرل آصف غفور کو 15 دسمبر 2016 کو پاک فوج کے ترجمان کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اب اوکاڑہ میں پاک فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جی او سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں