ملائیشیاء،پاکستان کا مستقبل میں دوطرفہ تعلقات میں استحکام لانےپر اتفاق

کوالالمپور(پبلک نیوز) پاکستان اور ملائشیا نے مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں مہاتیر محمد نے کہاعمران خان پہلےغیرملکی رہنماء ہیں، جن کا خیرمقدم کیا۔

 

ملائیشین وزیراعظم کے دفتر پہنچنے پر ڈاکٹر مہاتیرمحمد کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پر تپاک استقبال۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ ملائیشین فوج کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد دونوںممالک کے وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں استحکام لانے پر اتفاق۔ ملاقات میں وسیع تر علاقائی و عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابات ایک بار دوبارہ بھاری جیت پر وزیر اعظم عمران خان کی ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مبارک باد۔ مہاتیر محمد نے بھی انتخابات میں جیت اور وزارت ارظمیٰ کس منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارک باد دی۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو دعوت دی اور کہا کہ ملائیشین ہم منصب یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ عمران خان پہلےغیرملکی رہنما ہیں جن کا خیرمقدم کر رہاہوں۔ مارچ میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔ مشترکہ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیاء نے مہاتیر محمد کی قیادت میں تیزی سےترقی کی۔ مجھے اور مہاتیر محمد کو عوام نے کرپشن کے خلاف ووٹ دیئے۔ وزیراعظم عمران خان اور حکومتی وفد آج ملائشین بادشاہ اور سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو ملائشیا کی تیز رفتار ترقی کے ماڈل، تعمیرات، روزگار کے مواقع بڑھانے پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

 اعلامیہ کے مطابق پاکستانی اور ملائشیاء دفاعی، معاشی، تجارتی، زرعی سباں میں تعاون کو تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے حکومتی نمائندے و ماہرین دو طرفہ دورے کریں گے۔ دونوں ممالک وزرائے خارجہ سطح کے مزاکرات کا آغاز کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور ملائشیاء پائیدار ترقی کے لئے معاشی، کمرشل اور سرما یہ کاری میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ تجارت و سرمایہ کے مواقع بڑھائے، کاروباری فضا کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں