ملائیشین وزیراعظم کا کشمیرکے معاملے پر بھارت کو منہ توڑ جواب

کولمپور(پبلک نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کو ایک بار پھرمنہ توڑ جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر پر اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کےمطابق ان کاحق دیا جانا چاہیئے۔

 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا بھارت کوکھری کھری سنا دی۔ پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ سے کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا، جس پر اب بھی قائم ہوں۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق انکاحق دیا جاناچاہیئے

 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر دیا جانے والا بیان واپس لینے سے انکار کر دیا۔ مہاتیر محمد نے ہندو تاجروں کی جانب سے ناریل کے تیل کی تجارت بند کرنے کی دھمکی پر کہا کہ وہ تجارتی ملک ہے، مگر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں