ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3روزہ دورے کے بعد واپس روانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3روزہ دورے کے بعد واپس روانہ، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے خود مہمان کو رخصت کیا، ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے خود مہمان کو رخصت کیا۔

واپسی سے قبل ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو جےایف 17 تھنڈر طیارے بارے بریفنگ دی گئی۔ مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں