ملائیشیا اور پاکستان دونوں کیلئے تجارت بڑھانے کے مواقع ہیں : وزیراعظم مہاتیر محمد

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ سرمایہ کانفرنس کے انعقاد پرپاکستان کے شکر گزار ہیں۔ تاجروں کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنا ضروری ہے۔ آزادی کے وقت ملائیشیا بہت غریب ملک تھا۔ دونوں ممالک میں مزید تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ کوریا اور جاپانی لوگوں سےسبق لے کرکام کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیتی ہے۔ صنعتیں ہوں گی تو روزگار پیدا ہوگا۔ ملائیشیا کی ترقی کے لیے چیلنجز کا سامنا کیا۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا ملائیشیا کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکرگزارہیں۔ ایسی کانفرنسز ایک دوسرے کوسمجھنے کاموقع دیتی ہیں۔

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنا ضروری ہے۔ آزادی کے وقت ملائیشیا بہت غریب ملک تھا۔ کوریا اور جاپانی لوگوں سےسبق لے کر کام کیا۔ ملائیشیا کی ترقی کے لیے چیلنجز کا سامنا کیا۔ دونوں ممالک میں مزید تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاری کا ملائیشیا کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں