ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان کا کابینہ ارکان کے ہمراہ استقبال کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ جہاں پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

 

 

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور خسروبختیار بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ ملائیشین اعلیٰ سطح کا وفد بھی ڈاکٹرمہاتیر محمد کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

 

مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ملائشیا کے وزیر اعظم "یوم پاکستان" کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار وزیر مہمان داری مقرر کر دیئے گئے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں