پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ملیحہ لودھی

نیویارک (پبلک نیوز) امریکا نے فلسطینی امداد سے ہاتھ کھینچ لیا، تو پاکستان نے فلسطینی امداد میں اضافہ کر دیا، اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کے حوالے کر دی۔

 

ایک در بند ہوتا ہے تو سو کھل جاتے ہیں، امریکا سمیت بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے امداد میں اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کے حوالے کر دی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہیں گے۔ عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا، اور بنیادی صحت مراکز کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں