پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو نیوالا ملک ہے: ملک امین اسلم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے، موجودہ حکومت نے درخت لگانے اور پولی تھین بیگ پر پابندی لگا کر ایسے اقدامات کر ہے ہیں، جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے گا۔

 

اسلام آباد بڑھتا پاکستان کے عنوان کے سیمینار میں وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو جہاں معاشی چیلنج کا سامنا ہے وہیں موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے بڑھنے کا بڑا مسئلہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی جی ڈی پی کو متاثر کرتی ہے موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے گلیشئر پکھل رہے ہیں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہو نیوالا ملک ہے۔ آلودگی بہت بڑا مسئلہ ہے جو ہم خود حل کر سکتے ہیں۔

 

وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا منصوبہ ہے چار سال میں دس بیلن درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ یوتھ اور پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کر کے شجر کاری مہم کر رہے ہیں۔ شجر کاری کے مختلف پلان ہیں، جس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں آلودگی خاتمہ کیلئے پلاسٹک بیگ پر پابندی لگائی جو ایک بڑا اقدام ہے 55 بلین بیگ پاکستان میں استعمال ہو رہے ہیں، ہم نے اسلام آباد میں پابندی لگا دی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں لیکوڈ ویسٹ کا 90 فیصد ٹریٹ کیا جاتا ہے ہم کلین گرین پاکستان انڈیکس کا اقدام کر رہے ہیں، ہم نے ای وہیکل پالیسی بنائی، جس پر 2030ء تک 30 فیصد عملدرآمد کیا جائیگا، الیکٹرک وہیکل متعارف کرائیں گے.چالیس فیصد فضائی آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہے۔ سمینار میں مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے موسمیاتی تغیرات کو کنٹرول کرنے کے لیے رائے بھی دی گئی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں