'کیلا کیوں مارا' امریکی نوجوان کو 1ہزار ڈالر جرمانہ، قید کی سزا

واشنگٹن (پبلک نیوز) امریکا میں کیلا مارنے پر نوجوان کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی۔ دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس شخص کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔

 

امریکا میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا ہوگئی کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان خریداری کے لیے شاپنگ اسٹور گیا جہاں اس کی کسی دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔ اسٹور کے ملازم نے مداخلت کر کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو 26 سالہ نوجوان اسٹور کے ملازم کے ساتھ بھی الجھ پڑا اور غصے میں کیلا اٹھا کر اسے دے مارا۔

 

دکان کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جھگڑالو نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس شخص کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ مجسٹریٹ نے اس شخص کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں پر حملہ کرنے اور غنڈہ گردی کے جرم میں جیل بھیج دیا تاہم وہ کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں