انٹرنیشنل چیمپئن فٹبال کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی اے سی میلان کو شکست

 

پبلک نیوز: انٹرنیشنل چمپئنز فٹ بال کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اے سی میلان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطا بق انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اٹالین کلب اے سی میلان کو پنلٹی ککس پر شکست دے دی۔ کارڈف میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں رشفورڈ نے 14 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلائی لیکن میلان کے سوسو نے 12 منٹ بعد گول کر کے مانچسٹر کی برتری ختم کردی۔

 

میچ کے دوسرے ہاف میں وکٹر کے گول کی بدولت میلان کو میچ میں برتری ملی مگر جیسی لینگرڈ نے 72 ویں منٹ میں گول کر کے مینیو کو میچ میں واپسی کرا دی۔ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو چار کے مقابلے پانچ گول سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے نام رہا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں