لالیگا میں ریال میڈریڈ نے ویلا ریلا کو 2-3 سے ہرا دیا

پبلک نیوز: اسپینش فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ اور انگلش پریمئر لیگ میں چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ آسان حریف کو شکست دینے میں ناکام رہی۔

 

اسپینش فٹبال لیگ 'لالیگا' میں ریال میڈرڈ نے ویلا ریال کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔ ریال میڈرڈ نے دوسرے منٹ میں مارینو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے  ویلا ریال کے جیراڈ نے 11ویں منٹ ختم کردیا۔

 

ریال میڈرڈ کی جانب سے مزید دو گولز کے باوجود ویلا ریال نے جیت کی امید نہ چھوڑی اور انجری ٹائم میں ایک گول کرکے میچ کا اسکور 2-3 کردیا۔

 

ادھرانگلش پریمئر لیگ میں چیلسی نے وٹ فورڈ کو 0-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے لیے روبن، ڈیوڈ اور گونزالو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

 

لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ آسان حریف ہیڈرز فیلڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی۔ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں