مہاراشٹر: ماؤ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 16 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک

پبلک نیوز: ماؤ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 16 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک۔ علیحدگی پسندوں نے ریاست مہاراشٹر کے علاقے گاڈ چرولی میں پولیس وین کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔

 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ماؤ علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 16 اہلکار مارے گئے۔ ماؤ حملے میں پولیس سپیشل یونٹ کے کئی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ بھارت میں جاری حالیہ عام انتخابات کے دوران فوجیوں کی اتنی تعداد میں ہلاکتوں کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ ماؤ علیحدگی پسندوں نے گاڈچرولی میں ہی سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کی 25 گاڑیاں بھی جلا دیں۔

 

ہندستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی کوئیک ریسپونس فورس ونگ کے اہلکار مہاراشٹر ریاست میں واقع گاوں پر وڈا کی جانب محو سفر تھے کہ نلہ کے قریب ان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

واضح  رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ماؤ حملوں میں 25 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں