ماہرہ خان کی 'سات دن محبت ان' نے میدان مار لیا

کراچی (پبلک نیوز) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم ’سات دن محبت ان‘ باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کمائی میں سب سے آگے نکل گئی۔

پبلک نیوز کے مطابق عید الفطر پر مقامی سینماؤں میں 4 پاکستانی فلموں کا میلہ سجا۔ ریلیز سے قبل فلم کی بھرپور انداز میں تشہیر کی گئی تھی۔ جب کہ فلم میں ماہرہ خان پہلی بار سنجیدہ کردار سے ہٹ کر مزاحیہ کردار ادا کیا۔ یہی وجہ تھی ماہرہ خان کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔

فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 'سات دن محبت ان' نے باقی تمام فلموں کو پچھاڑ دیا۔ ماہرہ کی فلم نے عید پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ریلیز کے محض پہلے دو دنوں میں فلم مجموعی طور پر 3 کروڑ 5لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں