ممبئی حملوں کو 10 سال مکمل، امریکا بھی بھارت کی زبان بولنے لگا

پبلک نیوز: ممبئی حملوں کو 10 سال بیت گئے۔ امریکا بھارت کی زبان بولنے لگا۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو پاکستان پر ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد پر زور دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھارت دوستی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا۔ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان پر ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد پر زور دینے لگے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی جو ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔

اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام ممالک بالخصوص پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کرے۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں