عمیر جسوال اور ثنا جاوید جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

کراچی (پبلک نیوز) گلوکار عمیر جسوال اور نامور اداکارہ ثنا جاوید جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 

شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جاری ہے۔ مشہور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور دونوں کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔

 

شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، شادی کب ہوگی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں