نیب الزامات ثابت کرنے میں ناکام، نواز شریف سرخرو ہوں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے دونوں ریفرنسز میں میاں نواز شریف سرخرو ہوں گے۔ نیب پہلے بھی نواز شریف پر الزامات ثابت کرنے مین ناکام رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کوئی بھی فیصلہ بھاری نہیں ہو سکتا۔ امید ہے دونوں ریفرنسز میں نواز شریف سرخرو ہوں گے۔ نیب پہلے بھی نواز شریف پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمران جھوٹےاور مکار ہیں۔ نوازشریف دونوں ریفرنسز میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نےکہا وزراء جب این آر او کا شورمچاتےہیں تو وزیراعظم اپنے ہی پارٹی رہنماؤں کو این آر او دے دیتے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ نواز شریف پر کوئی بھی فیصلہ بھاری نہیں ہو سکتا۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے مختلف پیش گوئیاں بھی سامنے آئیں اور سزا کا عندیہ بھی دے دیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں